تمام سیاسی جماعتیں اپنی خواہش کے مطابق لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتی ہیں: مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت اپنی خواہش کے مطابق لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتی ہے۔

نگران وزیراطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، حکومت انتخابات کرانے میں الیکشن کمیشن کی معاونت کرے گی، نگران حکومت شفاف انتخابات کیلئے تیار ہے، ہرسیاسی جماعت کو اپنی بات کرنے کا حق ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، تمام سیاسی جماعتیں اپنی سرگرمیاں کررہی ہیں، دوسروں پر الزامات لگانے والی پی ٹی آئی کے اپنے پارٹی انتخابات پر سوالات اٹھ رہے ہیں، شفاف انتخابات کا مطالبہ کرنے والی پی ٹی آئی اپنی جماعت میں جمہوریت نہیں چاہتی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں