9 مئی مقدمات: شاہ محمود کی عبوری ضمانتیں بحال کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

لاہور: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتوں کی بحالی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ملتوی کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس سمیت 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے مقدمات کی سماعت کی۔

عدالت نے 9 مئی کو جناح ہاؤس حملے سمیت دیگر 6 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتوں کی بحالی کیلئے دائر درخواست پر درخواست گزار کے وکیل کو دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر جناح ہاؤس حملہ و دیگر 6 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں خارج کی تھیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں