نگران وزیراعظم کی خواتین کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ میں ٹی 20 سیریز جیتنے پر مبارکباد

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ میں ٹی 20 سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے بیان میں نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نیوزی لینڈ میں ٹی 20 سیریز جیتنے والی ایشیائی ویمن کرکٹ ٹیم بن گئی، پاکستانی خواتین کھلاڑی کسی قدر بھی مردوں سے پیچھے نہیں، اسی طرح محنت کرتی رہیں تو ورلڈ کپ بھی جیت جائیں گی۔

انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ اس کامیابی پر قومی خواتین کرکٹرز اور ان کے اہلخانہ کو پوری قوم کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں