ذکا اشرف کی نگران وزیراعظم سے ملاقات، پی سی بی کے انتظامی امور سے آگاہ کیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے ملاقات کی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتظامی امور کے حوالے سے آگاہ کیا۔

پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے پی ایس ایل، چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد اور دیگر امور پر بات چیت سمیت وزیراعظم کو قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ پرفارمنس سے بھی آگاہ کیا، ملاقات میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔

نگران وزیراعظم نے کرکٹ بارے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں کرکٹ کی بہتری کیلئے ذکا اشرف کو مزید اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بہتری چاہتے ہیں، کرکٹ ڈپلومیسی سے سفارتی تعلقات میں بہتری لائی جا سکتی ہے، حکومت پی ایس ایل کے شاندار انعقاد کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں