گوادر: تیل ڈپو میں آگ لگنے سے 3 افراد جھلس کر زخمی

گوادر (دنیا نیوز) گوادر کی تحصیل جیوانی کے علاقے کنٹانی میں ساحل کے قریب موجود تیل کے ڈپو میں آگ لگنے سے 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق کنٹانی میں ساحل کے قریب موجود تیل کے ڈپو میں آگ لگنے کے واقعے میں 2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

آگ کی لپیٹ میں آ کر 2 ڈپو اور 6 تیل بردار گاڑیوں کو نقصان پہنچا، آگ لگنے کے واقعے میں تیل کی ترسیل میں استعمال ہونے والے4 سپیڈ بوٹس بھی جل کر خاکستر ہوگئیں ۔

ابتدائی طور پر یہ بتایا جا رہا ہے کہ آگ جنریٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی ، مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں