سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک مسلم لیگ ن پنجاب کی نائب صدارت سے مستعفی

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی نائب صدارت سے استعفی دے دیا۔

سمیرا ملک نے اپنا استعفیٰ مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر رانا ثناء اللہ کو بھجوا دیا، ایک لائن کے استعفیٰ میں عہدہ چھوڑنے کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے پارٹی ممبر شپ بھی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

یاد رہے کہ سمیرا ملک نے این اے 87 کے ٹکٹ کیلئے اپلائی کیا تھا لیکن پارٹی قیادت نے این اے 87 کا ٹکٹ شاکر بشیر اعوان کو جاری کر دیا جس پر سمیرا ملک نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...