ضمنی انتخابات: ن لیگ کا پہلا جلسہ 19 اپریل کو، دعوت نامے جاری

لاہور(دنیا نیوز) مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے پہلے جلسے کو حتمی شکل دے دی۔

 مسلم لیگ ن کا ضمنی انتخابات کے حوالے سے پہلا جلسہ عام 19 اپریل کو منعقد کیا جائے گا، مسلم لیگ ن کے تمام عہدیداران، کارکنان اور ورکروں کو دعوت نامہ جاری کر دیا گیا۔

جلسے کا انعقاد 19 اپریل بروز جمعہ شام 6 بجے بمقام اڈا کوٹ عبدالمالک منعقد کیا جائے گا، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین اور دیگر مقامی لیگی قائدین خطاب کریں گے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں