صدر مملکت آصف علی زرداری آج گوادر کا ایک روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری جمعرات کو گوادر کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

صدر آصف علی زرداری دورہ گوادر کے دوران امن و امان کی صورتحال، ترقیاتی امور اور جاری منصوبوں کے حوالے سے اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی، صوبائی وزراء صدر مملکت آصف علی زرداری کے ساتھ ہوں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں