پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔

سپیکر ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کا گیارہواں اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا، اجلاس 7 جون 2024 کو طلب کیا گیا تھا اجلاس میں 10 جون کو پانچ بل منظور کیے گئے۔

پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران 25 جون کو پنجاب کا سالانہ 25-2024 بجٹ منظور کیا گیا، 26 جون کو ایوان نے فنانس بل 25-2024 منظور کیا، 29 جون کو ایوان نے سپلیمنٹری بجٹ 24-2023 منظور کیا۔

ایجنڈا مکمل ہونے پر سپیکر ملک محمد احمد خان نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں