دو مختلف حادثات میں نوجوان جاں بحق، 13 افراد زخمی ہو گئے

بہاولنگر: (دنیا نیوز) دو مختلف حادثوں میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلا حادثہ چشتیاں روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔۔

ریسکیو ٹیموں نے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، جاں بحق نوجوان کی شناخت ناصر منظور کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

دوسرا حادثہ ہری پور تھانہ غازی کی حدود تربیلا روڈ پر پیش آیا ج ہاں دو کاروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 10 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال غازی منتقل کر دیا کر دیا گیا ہے، حادثہ اوور ٹیکنگ کے باعث پیش آیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں