پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں صرف خان کا بلاک ہے: گوہر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے، صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان کا بلاک ہے۔

بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اختلاف رائے سب کا ہوتا ہے، ہم بانی پی ٹی آئی کے مشورے سے چیزیں آگے لے کر جا رہے ہیں، پارٹی چھوڑ کر واپس آنے والوں کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ کے کچھ فیصلوں سے مایوسی ہوئی، فواد چودھری کے ساتھ اچھا وقت گزرا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں