ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر نریندر مودی کی بھارتی ٹیم کو مبارکباد

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بھارتی وزیراعظم نے چیمپئنز لکھ کر بھارتی ٹیم پر فخر کا اظہار کیا۔

نریندر مودی نے ٹیم کو پورے ٹورنامنٹ میں کوئی بھی میچ نہ ہارنے پر بھی مبارکباد دی اور ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل کو تاریخی میچ قرار دیا۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو شکست دے کر 17 سال بعد ٹائٹل جیتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں