کمشنر کراچی سپورٹس فیسٹیول، 40 سے زائد سائیکلسٹ کی شرکت

کراچی :(دنیا نیوز) کمشنر کراچی سپورٹس فیسٹیول کی تقریب اختتام پذیر ہوگئی، 40سے زائد سائیکلسٹ نے حصہ لیا۔

ایڈیشنل کمشنر کراچی ون سید غلام نے سائیکل ریس کا افتتاح کیا، سائیکل ریس مزار قائد سے شروع ہوکر شاہراہ فیصل سٹار گیٹ پرواقع کمشنر کراچی آفس پر اختتام پذیر ہوئی، 26 کلو میٹر ریس میں 40 سے زائد سائیکلسٹ نے حصہ لیا ، کمشنر کراچی سید حسن نقوی اختتامی تقریب میں شریک ہوئے اور ریس کے انعقاد پر منتظمین اور سائیکلسٹس کو مبارکباد پیش کی۔

کمشنر کراچی حسن نقوی کا تقریب کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سپورٹس فیسٹیول کا دوسرا مرحلہ اگست میں شروع کیا جا ئے گا، سپورٹس ایونٹ کا مقصد شہر میں تفریحی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے ،ہمارا مقصد نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے بچا کر صحت مند، کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کرنا ہے۔

ریس میں پہلی پوزیشن بلال بلوچ دوسری عزیر وسیم تیسری پوزیشن زکریا بلوچ اور چوتھی پوزیشن ہاشم بلوچ نے حاصل کی، آخر میں کمشنر نے جیتنے والوں میں کیش انعامات اور میڈلز تقسیم کئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں