صدر آصف زرداری کا مراکش کے بادشاہ کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے مراکش کے بادشاہ محمد ششم کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں صدر پاکستان آصف زرداری نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کی جانب سے بادشاہ محمد ششم کی والدہ شہزادی لالہ لطیفہ کے انتقال پر اُن سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں۔

صدر مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں