بارسلونا میں بڑھتی سیاحت سے تنگ شہری سیاحوں پر پانی پھینکنے لگے

بارسلونا: (ویب ڈیسک) سپین کے دوسرے بڑے شہر بارسلونا میں شہریوں نے سیاحوں کی بڑھتی تعداد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور مظاہرین نے ہوٹلوں میں بیٹھے کچھ سیاحوں پر پانی بھی پھینکا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین پانی والی کھلونا بندوقوں سے سیاحوں پر پانی پھینکا جس سے سیاح ہوٹل سے اٹھ کر جانے پر مجبور ہوگئے، مظاہرین نے "سیاح گھر جائیں" کے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور وہ بارسلونا میں سیاحوں کی تعداد میں کمی کا مطالبہ کررہے تھے۔

مظاہرین میں شامل ایک فرد نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں سیاحوں کے خلاف نہیں لیکن یہاں ہم سیاحوں کی کثرت کے باعث مشکلات کا شکار ہیں، سیاحوں کی زیادہ تعداد نے اس شہر کو ناقابل رہائش بنا دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران بارسلونا میں رہائش کی قیمتوں میں 68 فیصد اضافہ ہوا ہے جو شہریوں کے لیے پریشانی کا سبب ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں