سکردو : کےٹومہم جوئی کے دوران پورٹر جان ہار گیا

سکردو:(ویب ڈیسک ) سکردو میں کےٹومہم جوئی کے دوران پورٹر جاں بحق ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شگر کا رہائشی شیر محمد غیر ملکی کوہ پیما ٹیم کےساتھ تھا،جاں بحق پورٹر کو خراب موسم کے باعث ریسکیو نہیں کیا جاسکا۔

شیر محمد کی کنکورڈیا میں طبیعت خراب ہوئی تھی، تاہم موسم کی خرابی کے باعث پورٹر طبعی امداد دینے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پورٹر کی موت کے متعلق امدادی ٹیموں کو اطلاع کردی گئی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں