موغادیشو میں بم دھماکے سے 5 افراد ہلاک، 20 افراد زخمی

موغادیشو: (دنیا نیوز) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں بم دھماکے سے 5 افراد ہلاک جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آور نے یوروکپ کا فائنل دیکھنے والے افراد پر حملہ کیا، دھماکہ ایوان صدر سے قریب ہوا، بم کار میں نصب تھا۔

بم حملے میں 10 کاریں تباہ ہوگئیں، قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے میں متاثر تمام زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب صومالیہ کے عسکریت پسند گروپ الشباب نے دھماکے کی ذمے داری قبول کر لی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں