کینیا : 42 خواتین کو قتل کرنے والے سیریل کلر پکڑا گیا

نیروبی :(ویب ڈیسک )کینیا کی پولیس نے 42 خواتین کو قتل کرنے والے سیریل کلر کر گرفتار کر لیاہے ۔

پولیس کے مطابق دارالحکومت نیروبی کی ایک ڈمپنگ سائٹ سے لاشیں ملنے کے بعد سیریل کلر کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص ان 9 خواتین کے بہیمانہ قتل میں ملوث ہے جن کی مسخ شدہ لاشیں ڈمپنگ سائٹ سے ملی تھیں۔

پولیس نے بتایا کہ 33 سالہ جومایسی خلیسیا نے 2022 سے اب تک اپنی بیوی سمیت 42 خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔پولیس کے مطابق مشتبہ شخص کے گھر سے اہم شواہد ملے ہیں جن میں10 موبائل فون، 1 لیپ ٹاپ، چادر، شناختی کارڈ اور خواتین کے کپڑے شامل ہیں۔

ملزم کے گھر سے ایک چھرا بھی برآمد ہوا ہے جسے آلہ قتل سمجھا جارہا ہے، اس کے علاوہ ملزم کے گھر 9 بوریاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔خیال رہے کہ دارالحکومت نیروبی میں جمعے کو خواتین کی مسخ شدہ لاشیں ملنے کے بعد سے کینیا میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں