کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا، ہیٹ ویو کا خطرہ

کراچی:(رطابہ عروس) شہر قائد میں شدید گرم اور مرطوب موسم،پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب53 فیصد ہے، محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سےتجاوز کرگیا، ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے سبب گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات پر ہیٹ انڈیکس 50 سے 54 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، شہروں کو انتباہ جاری کردیا گیا۔

دوسری جانب طبی ماہرین کا مشورہ ہے کہ شہری زیادہ سے زیادہ پانی پئیں، بلا ضرورت گھرسے باہر نہ نکلیں جب کہ ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے پہنیں، باہر نکلتے وقت سر ڈھانپ لیں اور تیز دھوپ کے اوقات میں گھروں میں رہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں