مریم اورنگزیب سے ن لیگ کے ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقات، تعمیراتی منصوبوں پربات چیت

لاہور: (دنیانیوز) سینئر وزیر مریم اورنگزیب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔

مریم اورنگزیب سے چودھری محمد اشرف، ملک غضنفر عباس چینہ، ذوالفقار علی اور محسن شاہنواز رانجھا کی الگ الگ ملاقات ہوئی ، شیر علی گورچانی، سلطان حیدر، امیر سیال، احمد رضا مانیکا، علی حسین خان اور ملک شہریار کی بھی سینئر وزیر پنجاب سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات کرنے والوں میں چوہدری خالد محمود جگا، فدا حسین وٹو، آصف خان، محترمہ شفا سعید بھی شامل تھے، رانا عبدالمنان، کوثر جاوید، آغاز علی حیدر اور احمد اقبال کی بھی سینئر وزیر پنجاب سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں صوبے کی ترقی، حلقوں میں تعمیراتی منصوبوں اور سماجی بہبود کے منصوبوں پر بات کی گئی، ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے صوبے کی تیز رفتار ترقی کے لئے اقدامات کو سراہا۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے صوبے کی ترقی میں بھرپور معاونت پر ارکان اسمبلی کو خراج تحسین پیش کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں