حکومت کا تنخواہ دار طبقے کو انکم ٹیکس میں ریلیف دینے پر غور

اسلام آباد: (دنیا نیوز)حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو انکم ٹیکس میں ریلیف پر غور شروع کر دیا ہے تاہم اس سے قبل آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کا ٹاسک خصوصی معاشی ٹیم کو سونپ دیا ہے، کم تنخواہ والے سلیب کو چالیس ارب روپے کا ریلیف دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

حکومت کی جانب سے ماہانہ ایک لاکھ تک تنخواہ والوں کوریلیف دینے کیلئے مختلف تجاویزپرغور ہیں، ذرائع کے مطابق تنخواہ دارطبقےکو ریلیف کیلئے فنڈنگ سالانہ بجٹ سے نہیں لی جائے گی۔

اس  کے بجائے ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی کرکے کم تنخواہ والے سلیب کو ریلیف دیئے جانے کا امکان ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں