جرمن ایجنسی برائے بین الاقوامی تعاون اور پی ایس ڈی ایف میں معاہدہ طے

لاہور: (ویب ڈیسک) جرمن ایجنسی برائے بین الاقوامی تعاون اور پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ(پی ایس ڈی ایف) کے درمیان ٹیکسٹائل اور فیشن انڈسٹری میں معذورں اور عورتوں کی آن دی جاب ٹریننگ سینٹرزقائم کرنے معاہدے طے پا گیا۔

جرمن ایجنسی برائے بین الاقوامی تعاون نے نوکری کے دوران ٹریننگ سینٹرز کے قیام، اضافہ اور ترمیم کے لیے پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈکیساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تاکہ ٹیکسٹائل اور فیشن انڈسٹری میں یکساں روزگار اور کام کے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خواتین کو بااختیار بنانے اور معذور افراد کے لیے باوقار آمدنی فراہم کرنے کے وژن کے مطابق اس منصوبے کا بنیادی مقصد پنجاب میں خواتین اور معذور افراد درپیش مسائل سے نمٹنا ہے، دونوں اداروں کے تعاون سے خواتین اور پسماندہ گروہوں کے لیے آمدنی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ان میں اضافے کی کوشش کرنا ہے۔

اس منصوبے میں 8 کروڑ 80 لاکھ روپے کی خطیر رقم کی سرمایہ کاری کے ساتھ لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان اور کراچی کے اضلاع میں ان پسماندہ گروہوں کی تکنیکی اور دیگر مہارتوں میں اضافہ میں توجہ مرکوز کی جائے گی۔

منصوبے کے تحت نوکری کے دوران ٹریننگ سینٹرزاور دوسنٹرز معذورں کے لیے کھولے جائیں گے، ان سینٹرز میں چار ہزار خواتین اور معذوروں کو ایسی ٹریننگ مہیا کی جائے گی جس سے انکو مسابقتی ٹیکسٹائل اور فیشن کے شعبے بشمول چمڑے کے سامان، جفت سازی، کھیلوں کے سامان اور دستانے کی تیاری میں ترقی کے لیے ضروری مہارتوں سے آراستہ کیا جا ئے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں