ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ: ہوم گراؤنڈ میچوں میں کوکا بورا گیندیں استعمال ہوں گی

لاہور:(دنیا نیوز) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ہوم ٹیسٹ میچوں میں کوکا بورا گیندیں استعمال ہوں گی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق اس سیزن میں پاکستان کو بنگلہ دیش ،انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سات ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں، ڈومیسٹک ریڈ بال کرکٹ میں ڈیوک اور وائٹ بال کرکٹ میں کوکا بورا استعمال ہوں گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مختلف برانڈز کی گیندوں کے استعمال اور متوازن پچز کی تیاری کا مقصد کھیل کا معیار بلند کرنا ہے، چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ سیزن میں ایسی پچز تیار کریں گے جو کھیل کے معیار میں اضافہ کرسکیں۔

پی سی بی ذرائع نے مزید کہا کہ ٹونی ہیمنگ مقامی کیوریٹرز کو بھی تربیت دیں گے تاکہ وہ اپنے علاقوں میں پچز تیار کرسکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں