بھارت کیساتھ جب تک تمام ایشوز حل نہیں ہو جاتے تجارت نہیں ہو سکتی، وزیر تجارت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ بھارت کیساتھ جب تک تمام ایشوز حل نہیں ہو جاتے تجارت نہیں ہو سکتی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ پاکستان انڈیا کے درمیان تعلقات دیگر ممالک کی طرح نہیں ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل حل کیے بغیر بات چیت آگے نہیں بڑھ سکتی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سے بلاوجہ ناراض یا تجارت نہ کرنے کا خواہاں نہیں، اَن سیٹلڈ ایشوز جب تک حل نہیں کیے جائیں تب تک تجارت نہیں ہو سکے گی۔

وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ برآمدات بڑھانے کیلئے ریجن، گلف ممالک کی مارکیٹ کو ایکسپلور کیا ہے، بھارت کیساتھ تجارت اَن سیٹلڈ ایشوز حل ہونے کے بعد ہو سکے گی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں