پاکستان ہاکی لیگ کی منظوری کیلئے کانگریس کا اجلاس طلب

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کانگریس کا 57 واں اجلاس 23 اگست کو طلب کرلیا گیا۔

کانگریس کاغیر معمولی اجلاس جمعہ کو اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس میں ممبران سے پاکستان ہاکی لیگ کی منظوری لی جائیگی۔

ترجمان پی ایچ ایف کے مطابق کانگریس کے 21 مارچ 2023 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلے بھی ایجنڈے میں شامل ہیں، پچھلے اوراگلے مالی سال کے بجٹ کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

سیکریٹری پی ایچ ایف فیڈریشن کی 25 اکتوبر 2023سے 22 اگست 2024 تک کی رپورٹ پیش کرینگے، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن،انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اورپاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے مطابق پی ایچ ایف کے آئین میں ترامیم کی تشکیل بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں