مری میں نوازشریف کو چاہنے والوں نے روک لیا، محبت بھرے جذبات کا اظہار، سیلفیاں بنائیں

مری: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کو مری میں ان کے چاہنے والوں نے سڑک کنارے روک لیا۔

‏میاں نواز شریف کو گزرتا دیکھ کر مختلف علاقوں سے آئے لوگوں نے ہاتھ ہلائے، ‏نواز شریف نے نوجوانوں کو دیکھ کر گاڑی روک لی، ‏نوجوانوں نے محمد نواز شریف سے اپنے محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا، ‏نوجوانوں نے نوازشریف کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔

لیہ سے آئے نوجوان نے نوازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‏سر جئیں گے مریں گے مگر آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے، ‏ ساری نوجوان نسل آپ کے ساتھ ہے، ‏اللہ مجھے اس وقت تک موت نہ دے جب تک آپ کو وزیراعظم کے طور پر نہ دیکھ لوں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں