حیدرآباد میں پانچ مبینہ پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت گرفتار

حیدرآباد:(دنیا نیوز) سندھ کے ضلع حیدرآباد میں ایک ہی رات میں پانچ مبینہ مقابلوں میں 5 ڈاکو اسلحہ سمیت زخمی حالت میں گرفتار ہوئے جبکہ ساتھی فرار ہو گے۔

پولیس کے مطابق حیدرآباد میں رات سے اب تک 5 پولیس مقابلوں میں 5 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جا چکا ہے، تھانہ مارکیٹ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ڈاکو کی شناخت صدام حاجانو کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے مزید کہا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ،گرفتار ڈاکو سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا، گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کیلیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں