سندھ کے تمام سرکاری دفاتر میں پلاسٹک کی بوتلوں کے استعمال پر پابندی کا آغاز

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے اہم فیصلہ کر لیا گیا، سندھ میں سرکاری دفاتر کے اندر منرل واٹر کی پلاسٹک کی بوتلوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔

سید مراد علی شاہ نے ماحول دوست اقدامات کا آغاز وزیراعلیٰ ہاؤس سے کردیا، وزیراعلیٰ ہاؤس کے اجلاسوں میں منرل واٹر کی بوتلوں کی جگہ شیشے کے جگ رکھ دیئے گئے، وزیراعلیٰ ہاؤس میں پلاسٹک کی بوتلوں کا استعمال ختم کردیا گیا۔

سید مراد علی شاہ کے مطابق ماحول کی بہتری کیلئے پلاسٹک بیگ، بوتلیں اور دیگر اشیاء کا استعال ترک کرنا ہوگا، ہمیں ماحول کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں