بھارت: سکول میں زہریلے بسکٹ کھانے سے 80 طلبا ہسپتال منتقل

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے ایک سکول میں بسکٹ کھانے کے بعد 80 طلبا ہسپتال میں داخل ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے چھترپتی سمبھاجی نگر کے ضلع کونسل سکول میں حکومت کی طرف سے فراہم کردہ بسکٹ کھانے سے بچوں کی طبیعت بگڑ گئی۔

رپورٹ کے مطابق بسکٹ کھانے سے 257 طلبا کی حالت بگڑ گئی، انہیں متلی اور قے کی شکایات پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں میں فوڈ پوائزننگ کی علامات تھیں، جن میں سے 80 کو ہسپتال میں داخل کرلیا گیا اور باقی کو ابتدائی طبی علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا، اس کے علاوہ طبیعت زیادہ بگڑنے پر 7 بچوں کو بڑے سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں