عرس داتا گنج بخشؒ: لاہور ہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں تعطیل کا اعلان

لاہور: (دنیا نیوز) حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے عرس پر لاہور ہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالت میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے 26 اگست کو حضرت علی ہجویریؒ کے عرس کے موقع پر چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عرس کے موقع پر لاہور ہائیکورٹ سمیت تمام ماتحت عدالت بند رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں