سانحہ 9 مئی: 4 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

لاہور: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ نو مئی کے چار مقدمات پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کا حکم دے دیا، عدالت نے شاہ محمود قریشی کو 2 ستمبر کو عدالت پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے مقدمات پر سماعت کی، سکیورٹی مسائل کے باعث شاہ محمود قریشی کو عدالت پیش نہ کیا گیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں