منڈی بہاؤالدین: سکول بس الٹنے سے بچوں سمیت 18 افراد زخمی

منڈی بہاؤالدین: (دنیا نیوز) مرالہ روڈ پر سکول بس الٹنے سے طلبا اور ٹیچرز سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کے بعد بچوں کی بس کو مقامی لوگوں نے پہنچ کر سیدھا کیا اور بچوں کو نکالا ، 6 شدید زخمی بچوں اور 2 خواتین اساتذہ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ باقی زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ یوٹرن لیتے ہوئے گاڑی کو بچاتے ہوئے پیش آیا، ہسپتال پہنچنے والے بچوں کو طبی امداد دیکر گھر بھیج دیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں