این ڈی ایم اے کا بلوچستان میں 22 اگست تک مزید بارشوں کا الرٹ جاری

کوئٹہ: (دنیا نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بلوچستان میں 20 سے 22 اگست کے دوران مزید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے شمال مشرقی ژوب، قلعہ سیف اللہ، پشین، کوئٹہ، زیارت، قلات میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، خضدار، دادو، لسبیلہ، آواران، جھل مگسی، واشک، کچھی اور جعفرآباد میں مزید بارشیں ہوں گی۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق خضدار، دادو، لسبیلہ، آواران، جھل مگسی، واشک، موسیٰ خیل کے ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے، دکی، بارکھان، سبی اور کوہلو کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق پانی کے بہاؤ میں اضافہ دریاؤں پر موجود پلوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے، این ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اداروں کو متوقع سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں