پاک بنگلا دیش پہلا ٹیسٹ: گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث میچ تاخیر کا شکار

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا وارم اپ سیشن مکمل ہو گیا، گراؤنڈ کو خشک کرنے کا عمل جاری ہے، 11 بجے گراؤنڈ انسپیکشن کی جائے گی، ہیڈکیوریٹر ٹونی ہیمنگ بھی پچ پر امپائرز کے ہمراہ موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق پچ پر ہلکے رولز کا استعمال کیا جا رہا ہے، شائقین کرکٹ کے لیے سٹیڈیم کو کھول دیا گیا ہے۔

قومی سکواڈ

پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان پلیئنگ الیون میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل ( نائب کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد علی شامل ہیں۔

بنگلا دیشی ٹیم

بنگلا دیش سکواڈ نجم الحسن شانتو (کپتان)، حسن محمود، لٹن داس، مہدی حسن میراز، مومن الحق، مشفق الرحیم، ناہید رانا، نعیم حسن، شادمان اسلام، شکیب الحسن، شرف الاسلام، سید خالد احمد، تائجو الاسلام اور ذاکر حسن پر مشتمل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں