سندھ رینجرزاور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 3 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

کراچی: (دنیانیوز) پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پرلیاری میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار کرلیے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کمانڈر ایاز زہری گروپ سے ہے ، گرفتار ملزمان میں محمد ارسلان شہزاد عرف کروٹ، فرحان عرف جھاڑی اور عبد المعیز عرف کٹا شامل ہیں۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ گرفتارملزمان سے اسلحہ و ایمونیشن بھی بر آمد کیا گیا ہے ، ملزمان بھتہ وصولی کیلئے فائرنگ کےعلاوہ متعدد ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں ، ارسلان شہزاد عرف کروٹ 2020 میں یوسف عرف موٹا کے ڈکیت گروپ میں شامل ہوا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں