گھوٹکی: مسلح افراد کی فائرنگ سے صحافی بچل گھنیو قتل

گھوٹکی: (دنیانیوز) رونتی کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے صحافی بچل گھنیو کو قتل کردیا۔

صحافی بچل گھنیو سندھی چینل کے رپورٹر تھے ، بچل گھنیو صبح زرعی اراضی پرجارہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کردی۔

رونتی پولیس جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئی جبکہ قتل کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا نوٹس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گھوٹکی میں  ڈاکوؤں کے حملے میں صحافی کے قتل کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صحافی محمد بچل کے جاں بحق ہونےپر افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ شہید صحافی محمد بچل  کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے سزا دلوائی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ  ہم آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں، اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں