واٹس ایپ صارفین کیلئے ان ریڈ میسجز سے بچاؤ کے فیچر پر کام شروع

کیلی فورنیا:(ویب ڈیسک )میٹا کی فوری پیغام رسائی کے لیے استعمال ہونے والی ایپلیکشن واٹس ایپ کے صارفین کے لیے ان ریڈ میسجز نے جان چھڑانے کا وقت آگیا۔

WABetaInfo کے مطابق میٹا ایپ نئے آپشن کو ڈیزائن کر رہی ہے تاکہ صارفین ان چاہے نوٹیفکیشن سے اپنی جان چھڑا سکیں۔

یوں تو واٹس ایپ کی سیٹنگ میں نوٹیفکیشن اور اس کی ساؤنڈ بند کرنے کا آپشن پہلے ہی موجود ہے لیکن ایپلیکشن کھولنے پر ’اَن ریڈ‘ میسجز کی نشاندہی کرنے والی آئیکنز کی بھرمار پریشانی کا باعث بن جاتی ہے۔

اب واٹس ایپ نئے فیچر پر کام کر رہا ہے تاکہ صارفین مذکورہ آئیکنز سے اپنی جان چھڑا سکیں،بیٹا انفو نے حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ واٹس ایپ نے نئے فیچر پر کام شروع کردیا ہے، جس کا نام ’Mark all chats as read‘ ہے۔

اس فیچر کے تحت صارفین ایک ہی کلک سے تمام اَن ریڈ میسجز کے نوٹیفکیشن ختم کر سکیں گے۔

خیال رہے بیٹا انفو کے مطابق فی الحال اس فیچر پر کام جاری ہے، جسے جلد ہی صارفین کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں