پاکستانی فٹبالر اوٹس خان کی نئے برطانوی کلب میں شمولیت

لندن :(ویب ڈیسک )پاکستان فٹبال ٹیم کے کھلاڑی اوٹس خان نے نیا برطانوی کلب جوائن کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق انگلش ٹیئر 5 کلب "اولڈہم ایتھلیٹک" نے پاکستان فٹبال ٹیم کے کھلاڑی اوٹس خان کو سائن کرلیا ہے۔

اولڈہم ایتھلیٹک نے اوٹس کو ایک سالہ معاہدے پر سائن کیا ہے، وہ نئے کلب میں 33 نمبر جرسی پہنیں گے۔

واضح رہے کہ ماضی میں فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے برطانوی نژاد پاکستانی فٹبالر اوٹس خان کی پاکستان سے کھیلنے کی اہلیت پر سوال اٹھایا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...