بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے

ملتان: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے، ایئرپورٹ روڈ ٹینک چوک پر کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

بلاول بھٹو زرداری ٹینک چوک سے گیلانی ہاؤس جائیں گے جہاں وہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے چچازاد بھائی کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری گیلانی ہاؤس سے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی چوک پر استقبالیہ میں شرکت کریں گے، جس کے بعد بلاول ہاؤس روانہ ہوں گے جہاں وہ قیام کریں گے۔

دورہ ملتان کے دوران بلاول بھٹو زرداری کارکنوں، تاجروں اور پارٹی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ میٹ دی پریس پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور کا دورہ بھی کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...