بینک کی کیش وین لوٹنے والا ڈکیت گینگ گرفتار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں بینک کی کیش وین لوٹنے والا ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے ڈکیت گینگ کے ارکان سے لوٹے گئے 2 کروڑ 62 لاکھ روپے میں سے ایک کروڑ 97 لاکھ روپے برآمد کر لیے۔

ڈی آئی جی آپریشن کے مطابق ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل مسلح ڈکیت بینک کی کیش وین لوٹ کر فرار ہو گئے تھے، واردات کے دوران ڈکیتوں کی فائرنگ سے ایک سکیورٹی گارڈ جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں