گوگل اب میسیجز ایپلیکیشن کا ازخود جواب دینے کیلئے فیچر پیش کرے گا

نیویارک: (ویب ڈیسک) گوگل اپنے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سسٹم ”جیمنائی“ کو اینڈرائیڈ فون میں ڈیفالٹ ایپ کے طور پر شامل کرے گا، جس سے واٹس ایپ سمیت دیگر میسیجز ایپلی کیشن پر وہ ازخود جواب دینے لگے گا۔

اینڈرائیڈ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے جیمنائی کو اپنی دیگر ایپس اور ویب سائٹس سے ایکسٹینشن کے ذریعے ملانے کا کام پہلے سے ہی جاری تھا لیکن اب گوگل جیمنائی کو دیگر ایپس کے ذریعے بھی ملانے کا کام کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گوگل کے ماہرین اے آئی جیمنائی کو ڈیفالٹ ایپ کی طرح اینڈرائیڈ سسٹم کا حصہ بنانے پر کام کر رہے ہیں، جس کے تحت مختلف ایپلی کیشنز پر بھی جیمنائی کو استعمال کیا جا سکے گا۔

گوگل کا مقصد ہے کہ جیمنائی کو گوگل اسسٹنٹ کے طور پر استعمال کیا جائے اور اسے مختلف ایپلی کیشنز اور ویب سائٹس پر بھی اے آئی ٹول یا چیٹ بوٹ کے طور پر استعمال کیا جائے۔

گوگل کے ماہرین نے جیمنائی کو اینڈرائیڈ کا حصہ بنا کر واٹس ایپ سمیت موبائل میسینجر کو بھی اس سے منسلک کرنے پر کام کر رہے ہیں، جس کے بعد جیمنائی کو صرف ہدایات دے کر واٹس ایپ پر ملنے والے میسیجز کا ازخود ریپلائی دینے اور کالز کرنے کیلئے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

یعنی جیمنائی اینڈرائیڈ فونز پر واٹس ایپ ایسے ہی ڈیفالٹ ایپ کے طور پر کام کرے گا جس طرح اس وقت واٹس ایپ کے اپنے اے آئی چیٹ بوٹ کام کر رہے ہیں۔

گوگل نہ صرف واٹس ایپ بلکہ یوٹیوٹ، اسپاٹی فائے، موبائل ڈیوائس کے کانٹیکٹ نمبرز، موبائل میسینجر اور مختلف گوگل سروسز پر بھی جیمنائی کو ڈیفالٹ ایپ کے طور پر شامل کرنے پر کام کر رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں