سپریم کورٹ: مونال ریسٹورنٹ کی نظرثانی درخواست پر سماعت 5 ستمبر کو ہوگی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 5 ستمبر کو سماعت کرے گا، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی بنچ کا حصہ ہوں گے۔

لا مونتانا اور سن شائن ہائیٹس کی درخواستیں بھی 5 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔

واضح رہے کہ مونال اور لا مونتانا نے تین ماہ میں عدالت کو ریسٹورنٹس خالی کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں