عمران خان کو جیل میں کان کی تکلیف ہوگئی: بیرسٹر سیف کا انکشاف

پشاور: (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں کان کی تکلیف ہوگئی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو الیکٹرک ٹوتھ برش اور مشق کیلئے ڈمبل بھی چاہئیں،ان کی اپنے بیٹوں سے بات چیت بھی نہیں کرائی جا رہی۔

ان کا کہنا تھا 22 اگست کا جلسہ ملتوی ہونے کے بعد کارکنوں نے مایوسی کا اظہار کیا۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی رہنماؤں کو ساتھ بٹھائیں اور اختلافات ختم کروائیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بانی پی ٹی آئی کا شوکت خانم ہسپتال کے طبی ماہرین نے بھی معائنہ کیا تھا اور عمران خان کی صحت کو اچھا قرار دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں