گوجرانوالہ: چھتیں گرنے کے 2واقعات میں نوجوان جاں بحق، دو زخمی

گوجرانوالہ:(دنیا نیوز) بارش کے باعث بوسیدہ چھتیں گرنے کے دو واقعات میں ایک نوجوان جاں بحق ،دو زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گوجرانوالہ جھنگی کے علاقہ میں چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر سجاد علی جاں بحق ہو گیا جبکہ اٹاوہ کے قریب چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر عمر اور عادل شدید زخمی ہوئے ۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، جہاں زخمیوں کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں