جنات سے باتیں کرنیوالی ناروے کی باغی شہزادی نے اپنے روحانی پیشوا سے شادی کرلی

اوسلو: (ویب ڈیسک) ناروے کے شاہی خاندان کی باغی شہزادی 52 سالہ مارتھا لوئیس نے اپنے روحانی پیشوا ڈیرک ویریٹ سے ساحل کے کنارے واقع ایک ہوٹل میں شادی کرلی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے عجیب و غریب خیالات اور طرز زندگی کے باعث مارتھا لوئیس نے شاہی خاندان سے دستبردار ہوگئی تھیں ان کا دعویٰ تھا کہ وہ ایک روحانی شخصیت ہیں اور جنات اور فرشتوں سے باتیں کرتی ہیں۔

حالانکہ وہ ناروے میں تخت کے حقداروں کی قطار میں چوتھے نمبر پر تھیں، ان کے چھوٹے بھائی شہزادہ ہاکون اس وقت ناروے کے ولی عہد ہیں اور کنگ ہیرالڈ کی موت کی صورت میں ملک کے نئے بادشاہ بنیں گے۔

ناروے کی شہزادی مارتھا لوئیس جنات اور فرشتوں سے ہونے والی گفتگو اور اپنے روحانی سفر پر کتب بھی لکھی ہیں، ان کی پہلی شادی نارویجن مصنف ایری بیہن سے ہوئی تھی اور ان کی 3 بیٹیاں ہیں، تاہم دونوں کے درمیان 2016 میں طلاق ہوگئی تھی اور ان شوہر نے طلاق کے 3 سال بعد خودکشی کر لی تھی۔

مارتھا لوئیس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جون 2020 میں منگنی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ میں بہت روحانی ہوں اور ایک ایسے شخص کے ساتھ رہنا بہت اچھا لگتا ہے جو اس بات کو قبول کرلے۔

گزشتہ روز ساحل کے قریب ایک ہوٹل میں یہ دونوں خود ساختہ روحانی شخصیات نے شادی کرلی جس میں 300 کے قریب عقیدت مندوں اور پیروکاروں نے شرکت بھی کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں