پشاور ہائیکورٹ میں صنم جاوید کی 10 دن کی راہداری ضمانت منظور

پشاور:(دنیا نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کی 10 دن کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔

صنم جاوید کی راہداری ضمانت کی درخواست پرسماعت جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے کی،عدالت نے صنم جاوید کو دس دن کی راہداری ضمانت دی۔ عدالت نے صنم جاوید کو پنجاب میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے اور ساتھ ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

وکیل صنم جاوید کے مطابق صنم جاوید کے خلاف دو ایف آئی آر لاہور اور ایک میانوالی میں درج ہے۔

دوسری جانب صنم جاوید نے کہا کہ آج بھی ہمیں ہروقت گرفتاری کا خدشہ رہتا ہے اس لیے راہداری ضمانت لی ہے، گرفتاری کا خدشہ تو ہمیں ہر وقت ہوتا ہے اور شاپنگ کے بجائے ہم حفاظتی ضمانت کیلئے پھرتے ہیں۔

صنم جاوید نے مزید کہا کہ پہلے بھی پنجاب میں برے حالات تھے آج بھی وہی صورتحال ہے، خواتین کے ساتھ پنجاب میں جو کچھ ہوا کسی اور صوبے میں نہیں ہوا، میرے خلاف 13 مقدمات درج تھے جن میں 5 میں بری ہوچکی ہوں 8 میں ضمانت پر ہوں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں