خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 4 ہوگئی

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد صوبے میں منکی پاکس کیسز کی تعداد 4 ہوگئی۔

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبر پختونخوا ڈاکٹر ارشاد علی کے مطابق خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا، بیرون ملک سے آنے والے 47 سالہ مریض میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈاکٹر ارشاد علی نے بتایا کہ ایئر پورٹ پر سکریننگ کے دوران علامات ظاہر ہوئیں، علامات ظاہر ہونے پر مریض کو پولیس سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور اب پبلک ہیلتھ ریفرنس لیبارٹری نے مریض میں ایم پاکس کی تصدیق کر دی ہے۔

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبر پختونخوا نے مزید بتایا کہ مریض کی حالت بہتر ہے اور ہسپتال میں زیرعلاج ہے، مریض کا تعلق پشاور سے ہے، ابھی تک کوئی بھی لوکل کیس رپورٹ نہیں ہوا، منکی پاکس کیلئے سرویلنس اور رسپانس کا مربوط نظام تشکیل دیا ہے۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں رواں سال منکی پاکس وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں