میہڑ: تین بچے سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق، لاشیں ہسپتال منتقل

میہڑ: (دنیا نیوز) تحصیل میہڑ مین تین بچے سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

میہڑ کے علاقے شاہ پنجو کے قریب دریائے سندھ کے پانی میں بچی ڈوب کر جاں بحق ہوئی جس کی شناخت 8 سالہ اختیارہ سولنگی کے نام سے ہوئی، بچی گھر کے قریب کھیل رہی تھی کہ پانی میں گر کر جاں بحق ہوگئی۔

ادھر میہڑ کے قریب سیلابی ریلے میں ڈوب کر ایک اور بچی جاں بحق ہوگئی، بچی سیلابی ریلے کے قریب کھیلتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے ریلے میں بہہ گئی اور ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔

میہڑ کے قریب گاؤں رائیس کینال میں 9 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت رضوان کھوسو کی نام سے ہوئی، بچہ رائیس کینال میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں