نوجوان لڑکی نے زہر پی کر زندگی ختم کر لی

کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد کی نوجوان لڑکی نے زندگی ختم کرلی۔

پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاون کے علاقے پکوڑے چوک کے قریب 23 سالہ سنبل اورنگزیب نے زہریلی چیز پی کر خودکشی کی۔

پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچائی جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی تاہم زہر پینے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں