سعودی وزیر داخلہ کی مصر کے صدر سے ملاقات، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

قاہرہ: (دنیا نیوز) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر مملکت کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے قاہرہ میں صدارتی محل میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی طرف سے عرب جمہوریہ مصر کے صدر کے نام نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔

ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور، دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، دوطرفہ سکیورٹی تعاون اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں